امریکہ: ہمیں امید ہے کہ ایردوان۔ پوتن مذاکرات کے نتائج مثبت نکلیں گے

ہمیں امید ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کے موضوع پر صدر ایردوان اور صدر پوتن کے درمیان متوقع مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے: میتھیو مِلر

2015586
امریکہ: ہمیں امید ہے کہ ایردوان۔ پوتن مذاکرات کے نتائج مثبت نکلیں گے

امریکہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کے موضوع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان متوقع مذاکرات کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر نے معمول کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

انہوں نے صدر ایردوان  کے، اناج سمجھوتے کے بارے میں  صدر پوتن کے ساتھ اتفاق رائے  سے متعلق، بیان کا حوالہ دیا اور کہا  ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ متوقع مذاکرات  کا نتیجہ امن کی صورت میں نکلے گا۔

مِلر نے کہا ہے کہ "جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ صدر ایردوان نے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں صدر پوتن کو  دوبارہ سے  اناج راہداری سمجھوتے میں شرکت پر مائل کرنے  کی خاطر مزید مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ہمیں امید ہے کہ ترک اور روسی صدور کے درمیان مذکورہ موضوع پر متوقع مذاکرات کامیاب رہیں گے اور امن پر منتج ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں