صومالیہ: صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،26 افراد ہلاک

صومالیہ کے صوبے پنٹ لینڈ کے صدر مقام گاراو میں فوجیوں اور حکومت مخالفین کے درمیان جھڑپ میں 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

2002483
صومالیہ: صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،26 افراد ہلاک

 صومالیہ کے صوبے پنٹ لینڈ کے صدر مقام گاراو میں فوجیوں اور حکومت مخالفین کے درمیان جھڑپ میں 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، پنٹ لینڈ صوبائی اسمبلی میں ترمیم آئین سے متعلق نشست کے دوران مخالفین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو مناظر میں مخالفین کو اسمبلی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ان جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسمبلی میں پینتیس ارکان میں سے چونتیس نے ترمیم آئین کو منطور کرلیا ہے۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کے  نتیجے میں صوبائی وزیر اعلی سعید عبداللہ دینی کو اپنے عہدے کی مدت میں  توسیع  کرنے کا اختیار مل جائے گا۔



متعللقہ خبریں