منشیات کی اسمگلنگ کے مجرموں کو سزائے موت دی جانی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے سزائے موت سمیت سخت قوانین متعارف کرائے جانےچاہیے

2002537
منشیات کی اسمگلنگ کے مجرموں کو سزائے موت دی جانی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مجرموں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔

ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے سزائے موت سمیت سخت قوانین متعارف کرائے جانےچاہیے۔

پروگرام کے اینکر بریٹ بائر نے منشیات کی اسمگلنگ کی مجرم ایلس جانسن جو موت کی سزا پانے والوں میں شامل ہوں گے  کا حوالہ دیتے ہوئے  جسے ٹرمپ نے 2018 میں رہا کیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسی سزا نافذ ہوتی ہے، تو جانسن  جیسے لوگ جرم کرنے سے گریز کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ منشیات کو روکنے کا واحد طریقہ ان کا کاروبار کرنے والوں کو سزائے موت دینا ہے۔

ایلس جانسن، جسے 1996 میں منشیات کی تجارت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں قید کیا گیا تھا، کو ٹرمپ کی خصوصی معافی کے تحت 2018 میں رہا کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں