امریکہ کے صدر بائیڈن کے سوشل میڈیا پر چرچے

بائیڈن نے کہا، "ہمارے پاس بحرالکاہل سے بحر ہند کے اس پار ایک ریلوے بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہمارے پاس انگولا میں دنیا کے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹس میں سے ایک بنانے کا منصوبہ  بھی موجود ہے

2000602
امریکہ کے صدر بائیڈن  کے سوشل میڈیا پر چرچے

امریکہ کے صدر بائیڈن کے بحر الکاہل سے بحر ہند تک ریل روڈ بنانے کے اپنے منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

بائیڈن نے کہا، "ہمارے پاس بحرالکاہل سے بحر ہند کے اس پار ایک ریلوے بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہمارے پاس انگولا میں دنیا کے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹس میں سے ایک بنانے کا منصوبہ  بھی موجود ہے۔

بائیڈن کا  یہ بیان سرکاری وائٹ ہاؤس ٹرانسکرپٹ میں بھی موجود ہے۔

بائیڈن کے مذاق کرنے یا پھر یا خطوں کو ایک دوسرے میں الجھانے کی وجہ سے یہ صورتِ حال سامنے آئی ہے۔

تاہم امریکی صدر کےاس منصو بے  کا سوشل میڈیا پر بڑا چرچا رہا۔

صدر بائیڈن کے اس کلپ کو ٹویٹر پر شیئر  کیے جانے کے بعد  اسے  اب  تک 20  لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

نیویارک پوسٹ کے کالم نگار ایان ہاورتھ نے لکھا ہے کہ اس ٹرین کو کون چلا رہا ہو گا؟ SpongeBob؟

فاکس نیوز کے رائٹر اور جیسن شیفیٹز نے کہا ہے کہ بہادرانہ اقدام، مسٹر صدر، اور  اسے انہوں نے ٹویٹ  کردیا۔

ریپبلکن گرینڈ اولڈ پارٹی (جی او پی) کے مشیر میٹ وائٹ لاک نے کہا ہے کہ یہ ایک زبردست ریلوئے لائن ہوگی۔

 میسوری GOP سینیٹر جوش ہولی کی پریس سیکرٹری، ابیگیل مارون نے کہا ہے کہ دادا کو بستر پر لٹادو۔

بائیڈن نے گزشتہ ہفتے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی ایسی ہی غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں بحر الکاہل سے بحر اوقیانوس اور بحر ہند تک ریلوے کی تعمیر کے لیے ان ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنی ٹیم کو بھی لایا ہوں۔

80 سال کی عمر میں بائیڈن پہلے ہی امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں۔ اگر وہ دوسری میعاد جیتتے ہیں اور چار سال کام کرتے ہیں تو اس وقت ان کی عمر  86 سال ہوگی۔

رائے عامہ نے بائیڈن کی عمر کے بارے میں امریکیوں میں بے چینی کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ-اے بی سی نیوز کے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 32 فیصد رائے دہندگان کا خیال ہے کہ صدر کے پاس دوبارہ منتخب ہونے کے لیے ذہنی طور پر تندرست ہیں۔



متعللقہ خبریں