فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مایون آتش فشاں کے لاوہ اگلنے سے انخلاء شروع

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ خطرناک علاقے سے انخلاء جاری ہے اور انہوں نے بحران سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے

1997721
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مایون آتش فشاں کے لاوہ اگلنے سے انخلاء شروع

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مایون آتش فشاں کے پھٹنے کی صورت میں مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا کہ خطرناک علاقے سے انخلاء جاری ہے اور انہوں نے بحران سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

علاقے سے کتنے لوگوں کو نکالا گیا اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اگرچہ ملک کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں مایون کے آس پاس کا 6 کلومیٹر چ وسیع علاقہ ایک ممنوعہ علاقہ ہے، لیکن فلپائنی دیہاتی یہاں مقیم ہیں   اور  کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

آتش فشاں کے ارد گرد خطرے کا الارم  5 میں سے 3 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مایون آتش فشاں 2018 میں لاوہ اگلنا شروع کردیا تھا  جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار لوگ اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

فلپائن بحرالکاہل میں "فائر بیلٹ" کہلانے والی فالٹ لائن پر واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشاں شدت سے لاوہ اگلتے ہیں۔



متعللقہ خبریں