حکومتِ سینیگال کا بیرون ملک اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

سینیگال میں اپوزیشن لیڈر اور صدارتی امیدوار عثمانی سونکو یکم جون کو دارالحکومت ڈاکار میں ہونے والی سماعت میں عصمت دری کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا تاہم نوجوانوں کو جرائم پر اکسانے کے جرم میں انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

1996536
حکومتِ سینیگال  کا بیرون ملک اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

سینیگال کی حکومت نے متعدد شہروں میں حملوں کے بعد بیرون ملک اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری  کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا کہ کچھ شہروں میں قونصل خانوں پر حملوں کے بعد انہیں عارضی طور پر بند کر دیا گیا  ہے۔

قونصل خانے پر  حملہ کرنے والے  سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار عثمانی سونکو کے حامی بتائے جاتے ہیں۔

میلان، پیرس اور نیویارک جیسے شہروں میں سینیگال کے قونصل خانوں پر حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

سینیگال میں اپوزیشن لیڈر اور صدارتی امیدوار عثمانی سونکو یکم جون کو دارالحکومت ڈاکار میں ہونے والی سماعت میں عصمت دری کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا تاہم نوجوانوں کو جرائم پر اکسانے کے جرم میں انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے سونکو کے حامیوں نے مظاہرے شروع کر دیے اور ان ہنگاموں کے  نتیجے میں  16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سونکو نے الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ  یہ  مقدمہ سیاسی طور پر ان پر قائم کیا گیا ہے جب کہ ان کی پارٹی PASTEF نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سیاسی سازش کا حصہ ہے اور اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ "تمام سرگرمیاں  ختم کرتے ہوئے  سڑکوں پر نکل آئیں۔

اپوزیشن لیڈر پر 3 فروری 2021 کو ڈاکار میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا الزام  عائد کیا گیا تھا  جس پر شروع ہونے والے  ہنگاموں کے  نتیجے میں  14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سونکو عصمت دری کا مجرم قرار دیا گیا تو وہ صدر کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکتے ہیں لیکن  جرم اکسانے پر ملنے والی سزا ان کی  امدوار بننے یا نہ بننے  کی صورتِ حال ابھی  واضح نہیں ہے۔  



متعللقہ خبریں