کولمبیا میں 5.7 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے سے تاحال  کسی جانی یا مالی نقصان  کی اطلاع نہیں ہے

1992235
کولمبیا میں 5.7 کی شدت کا زلزلہ

کولمبیا میں 5.7 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا  ہے۔

کولمبیا کی جیولوجیکل سروس نے اطلاع دی ہے کہ 5.7 شدت کا زلزلہ، جس کا مرکز ملک کے سان تاندیرانتظامی علاقے میں لاس سانتوس

 قصبے میں تھا، مقامی وقت کے مطابق 10:47 پر اور 152 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

کولمبیا کے صدر گستاو پیترو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے  کہ زلزلے سے تاحال  کسی جانی یا مالی نقصان  کی اطلاع نہیں ہے۔

بتایا گیا کہ دارالحکومت بگوٹہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جیولیوجیکل سروس کے مطابق بعد میں   لاس سانتوس میں  3.6 شدت کا ایک اور زلزلہ  بھی آیا۔

 



متعللقہ خبریں