کینیڈا نے چینی قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارتکار کو نا خواہش کردہ شخصیت قرار دے دیا

ہم اپنی جمہوری اقدار  کے تحفظ کو پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے، کینیڈا

1984165
کینیڈا نے چینی قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارتکار کو نا خواہش کردہ شخصیت قرار دے دیا

کینیڈا  نے چین کے ٹورنٹو میں قونصلیٹ جنرل میں ملازم ایک  سفارتکار کو ایک ممبر اسمبلی کو دھمکی دینے کے جواز میں   نا خواہش کردہ شخص اعلان کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ میلانی جولی کا کہنا ہے  کہ ملک کے اندرونی معاملات میں کوئی مداخلت قابل قبول نہیں اور کینیڈا میں موجود سفارت کاروں کو متنبہ کیا گیا کہ اگر انہوں نے ایسا رویہ اختیار کیا تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

ٹورنٹو میں متعین چینی سفارتکار کاو وے  کو "ناخواہش کردہ" شخص اعلان کیے جانے کا ذکر کرنے والی وزیر جولی نے کہا کہ "ہم نے یہ فیصلہ تمام تر پہلوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ہے۔ ہم اپنی جمہوری اقدار  کے تحفظ کو پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔"

"گلوب اینڈ میل" اخبار نے گزشتہ ہفتے  دعوی کیا تھا  کہ کینیڈا کی خفیہ ایجنسی CSIS نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ حکومتِ چین، ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے میں مقیم  اقربا  کو دھمکیاں دینے کے طریقے تلاش کر رہی ہے تاکہ 2021 میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مائیکل چونگ پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

چینی  دفتر ِ خارجہ کی ویب سائٹ پر جگہ پانے والے بیان کے مطابق بروز منگل کینیڈا کے  شنگھائی میں قونصلیٹ جنرل کے ایک سفارتکار کو اس  کاروائی کے جواب میں ملک بدر کر دیا  جائیگا۔

اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کینیدین سفارتکار جینیفر لین لالوند کو 13 مئی تک چین  کو ترک کرنے کا کہا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں