میکسیکو سے امریکہ کو غیر قانونی نقل مکانی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات میں اضافہ

11 مئی کو ختم ہونے والی قانونی پابندیوں کے بعد امریکی سرحد پر آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا

1982136
میکسیکو سے امریکہ کو غیر قانونی نقل مکانی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات میں اضافہ

امریکی حکومت غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر اضافی 1,500 فوجی بھیجے گی۔

حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے والی قانون سازی کی منسوخی سے قبل سرحد پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے 1500 اضافی فوجی تعینات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ اس توقع پر مبنی ہے کہ 11 مئی کو ختم ہونے والی قانونی پابندیوں کے بعد امریکی سرحد پر آنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے فوجی یونٹ 90 دن تک سرحدی علاقے میں  محض انتظامی فرائض میں حصہ لیں گے اور  کسی بھی قانون  پر عمل درآمد کی ڈیوٹی   سر انجام نہیں دیں گے۔

امریکی میڈیا  کے مطابق  حالیہ ایام  دنوں میں ملک کی جنوبی سرحد سے یومیہ  تقریباً 7000 غیر قانونی تارکین وطن امریکہ میں   داخل ہوئے ہیں  اور آنے والے ہفتوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں