جھڑپیں زوروں پر ہونے والے سوڈان سے غیر ملکیوں کا انخلا جاری

یورپی یونین سمیت متعدد عرب ممالک نے سوڈان سے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں کے انخلا پر کام شروع کر دیا ہے

1978549
جھڑپیں زوروں پر ہونے والے سوڈان سے غیر ملکیوں کا انخلا جاری

سوڈان میں  فوج اور  باغی کے طور پر ا علان کردہ  ریپڈ سپورٹ فورسسز کے درمیان جھڑپیں ہور ہی ہیں تو اس دوران انخلا   کا عمل بھی  جاری ہے۔

یورپی یونین نے اطلاع دی ہے کہ اس نے  تصادم کا ماحول برقرار ہونے والے سوڈان سے  اپنے  شہریوں اور  سفارتکاروں  کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

فرانسیسی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک "پیچیدہ"  نجات آپریشن کے بعد سوڈان سے  مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک سو افراد کا انخلا عمل میں آیا ہے۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی کہا ہے کہ سوڈان چھوڑنے کا مطالبہ  کرنے والے ان کے ہم وطنوں  کو اس ملک سے نکال لیا گیا ہے۔

اطالوی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 150 افراد جن میں سے 107 اطالوی تھے، کو افراتفری کے شکار سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے جبوتی منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں اطالوی فضائیہ کے  طیاروں کے ذریعے اٹلی لے جایا جائے گا۔

سوڈان میں  انتشار کے ماحول کی بنا پر  اسپین نے بھی  اس ملک  سے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع  کی جانب سے  ملکی پریس کو فراہم کردہ  معلومات کے مطابق انخلاء  کا عمل کل شام ہسپانوی فضائیہ کے 6 طیاروں  کے ساتھ  جبوتی  کے راستے کیا گیا ،  اولین طو رپر  80 افراد کی منتقلی کو ممکن بنایا گیا،  جن میں سے 60 ہسپانوی اور  20 لاطینی امریکی  شہری تھے۔

لبنان نے بھی اس ملک سے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے پہلے مرحلے کی تکمیل کی اطلاع دی ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب  کا کہنا ہے کہ 51 لبنانی شہریوں پر مشتمل قافلہ خشکی کے ساتھ سوڈان  کے پورٹ سوڈان شہر  کو پہنچا  ہے، جسے  سمندری راستے پہلے  سعودی عرب اور بعد میں ہواءی فراستے  لبنان پہنچایا جائیگا۔

اردن کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان  ہے کیا کہ 4 فوجی طیاروں نے سوڈان سے 343 افراد کو نکالا، جن میں اردنی، فلسطینی، شامی، عراقی اور جرمن شہری شامل ہیں اور یہ  پورٹ سوڈان ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے بھی کہا کہ سوڈان سے  436 مصری شہریوں کا انخلا کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسسز کے درمیان جھڑپیں دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں۔

باغی قرار دیے جانے والی ریپڈ سپورٹ فورسسز  ملکی فوج کے درمیان 15 اپریل کو  چھڑنے والی  جھڑپوں میں 413 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 3,551 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں