امریکہ: ہمارا ہدف امن ہے، چین کے ساتھ سرد جنگ شروع کرنا نہیں

ہمارا ہدف امن، استحکام، سلامتی اور مواقع کی تشکیل ہے ،چین کے ساتھ سرد جنگ شروع کرنا یا پھر اسے قابو میں لینا نہیں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

1973725
امریکہ: ہمارا ہدف امن ہے، چین کے ساتھ سرد جنگ شروع کرنا نہیں

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات میں ہمارا ہدف نئی سرد جنگ  شروع کرنا نہیں، امن، استحکام، سلامتی اور مواقع پیدا کرنا ہے۔

بلنکن نے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے ہمراہ  فلپائن کے وزیر خارجہ اینریک مانالو اور وزیر دفاع کارلیٹو گالویز  کے ساتھ "امریکہ۔فلپائن 2+2 وزراء اجلاس" کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اجلاس سے خطاب میں بلنکن نے کہا ہے کہ فلپائن کے وزراء کے ساتھ ہم نے ماحولیاتی و موسمیاتی معاملات میں باہمی تعاون کے پہلووں پر  بات چیت کی۔ علاوہ ازیں 'ترقی یافتہ دفاعی تعاون سمجھوتے' EDCA کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کی سکیورٹی یونٹوں کے درمیان مشترکہ کاروائیوں کو تقویت دینے  پر بھی غور کیا گیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ فلپائن کی بیسوں پر امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے، تائیوان اور چین کے درمیان کسی ممکنہ جنگ  پر، کیا اثرات ہوں گے؟ بلنکن نے کہا ہے کہ علاقے میں ہمارے بنیادی اہداف اپنی اسٹریٹجیوں کا اطلاق کرنا اور طاقت کے لئے سرمایہ کاری کرنا ہے۔ یہ کام ہم اپنے یورپی اور پیسیفک سمیت تمام اتحادیوں کے ساتھ مِل کر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہمارا یقین ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات  کو بغیر کسی مسئلے کے آگے بڑھانا ہمارے مفاد میں ہے ۔ ہمارا ہدف امن، استحکام، سلامتی اور مواقع کی تشکیل ہے ،چین کے ساتھ سرد جنگ شروع کرنا یا پھر اسے قابو میں لینا نہیں"۔

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں اپنے مفادات اور علاقائی استحکام کے لئے ایک مصّمم طرز عمل اپنائے رکھے گا۔ ہم گلوبل مسائل میں چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کے راستے کھُلے رہنے کو اہم خیال کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں