کینیڈا، کیوبیک اور انٹاریو ریاستوں میں شدید طوفان کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں

یہ ایک انتہائی مشکل گھڑی ہے۔ بجلی منقطع ہے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جسٹن ٹروڈو

1971568
کینیڈا، کیوبیک اور انٹاریو ریاستوں میں شدید طوفان کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں

کینیڈا کے صوبوں کیوبیک اور اونٹاریو میں آنے والے شدید طوفان کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے۔

کیوبیک کے وزیر اعلی فرانچوئس لیگلٹ نے اعلان کیا کہ ایک شخص درخت کے نیچے گر کر ہلاک ہوا ہے تواونٹاریو میں درخت کی ٹہنیاں گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ہائیڈرو کیوبیک الیکڑک فرم نے اطلاع دی ہے کہ بجلی کی عدم ترسیل کے 70 فیصد کو کل رات تک بحال کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جستن ٹروڈو   کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر کیوبیک اور انٹاریو کو وفاقی امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک انتہائی مشکل گھڑی ہے۔ بجلی منقطع ہے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اور یہ سب کچھ باعث تشویش ہے۔ یہ متعدد کنبوں کے لیے مشکل ترین ایسٹر کا ہفتہ ہو گا۔

کینیڈین محکمہ موسمیات نے شدید طوفان کے  حوالے سے انتباہ دیا تھا اور  کہا تھا فی گھنٹہ 90 کلو میٹر کی رفتار  کی آ ندھی آنے، ٹینس بال کے حجم کے  اولے اور بجلی گرنے کے واقعات کے واقعات کی پشین گوئی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں