میکسیکو: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، 39 افراد ہلاک، 29 زخمی

آگ، کیمپ میں ملک بدری کے منتظر، پناہ گزینوں کی وجہ سے لگی ہے: صدر ابراڈر

1966603
میکسیکو: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، 39 افراد ہلاک، 29 زخمی

میکسیکو کے امریکہ کے ساتھ سرحدی علاقے میں واقع مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے نتیجے میں39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میکسیکو کے صدر اینڈرس مانوئیل لوپز ابراڈر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ میکسیکو کے امریکی ریاست ٹیکساس کے ساتھ سرحدی شہر'سیوڈیڈ ویرز' میں واقع میکسیکو قومی ادارہ برائے مہاجرین میں آگ لگ گئی ہے۔

ابراڈر نے کہا ہے کہ آگ، کیمپ میں ملک بدری کے منتظر، پناہ گزینوں کی وجہ سے لگی ہے۔ پناہ گزینوں نے، بطور احتجاج، گدّوں، بستروں اور کمبلوں کو پناہ گاہ کے دروازے پر جمع کر کے آگ لگا دی۔ انہیں احساس تک نہیں ہوا کہ یہ احتجاج ایک المیے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ابراڈر نے کہا ہے کہ ہمارے خیال میں پناہ گزینوں نے یہ کاروائی ملک بدری کی خبر ہونے کے بعد کی ہے۔

میکسیکو قومی ادارہ برائے مہاجرین کے جاری کردہ  تحریری بیان کے مطابق آگ کل نصف شب کے وقت شروع ہوئی اور واقعے میں 39 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق ہسپتالوں میں زیرِ علاج 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔



متعللقہ خبریں