براعظم افریقہ  میں ہیضے کی وبا میں تیزی سے اضافہ

یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ براعظم میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے  اور  صورتحال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے

1966665
براعظم افریقہ  میں ہیضے کی وبا  میں تیزی سے اضافہ

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے براعظم افریقہ  میں ہیضے کی وبا  کے تیزی سےپھیلنے  سے خبردار کیا ہے ۔

یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ براعظم میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے  اور  صورتحال خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وبا  خاص طور پر مشرقی اور جنوبی افریقی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے  اور  اس سے مزیدپھیلنے کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں برونڈی، ایتھوپیا، کینیا، ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور تنزانیہ شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ہیضے کی وبا غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ سیلاب اور سمندری طوفان جیسے موسمی حالات کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہے۔



متعللقہ خبریں