امریکی ڈروان بحیرہ اسود میں جا گرا

اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں  تا ہم اس حد تک خطرناک اور غیر پیشہ ور   طریقہ کار کا پہلی بار مشاہدہ ہوا ہے، امریکہ

1960108
امریکی ڈروان بحیرہ اسود میں جا گرا

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ روسی طیاروں نے ان کے ڈراون کو بحیرہ اسود کے اوپر  پرواز کےد وران مار گرایا ہے تا ہم  روس نے ابھی تک ہمارے ڈراون پر  قبضہ نہیں کیا۔

روسی لڑاکا طیارے سو۔27  کی جانب سے بحیرہ اسود کے علاقے میں  گشتی پرواز کرنے والے  امریکی ایم کیو ۔9 قسم کے ڈروان سے  ٹکر لگاتے ہوئے  گرانے   کے واقع کی تفصیلات  منظر عام پر آ رہی ہیں۔

رائیڈر کا کہنا ہے کہ  اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں  تا ہم اس حد تک خطرناک اور غیر پیشہ ور   طریقہ کار کا پہلی بار مشاہدہ ہوا ہے۔

انہوں نے ڈروان کے ملبے کے کہاں پر ہونے اور  اس کو نکالنے کے لیے امور پر کام  ہونے نہ ہونے کا ذکر نہ کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ روس  تا حال ڈروان کے ملبے تک رسائی نہیں کر سکا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ چھیڑا چھاڑی کے وقت روسی طیاروں کے ساتھ کسی قسم کی وائر لیس  بات چیت  نہیں ہوئی، اور ٹکر او کے بعد امریکی ڈراون کے پائلٹ نے  نقصان پہنچنے والے ایم کیو ۔ 9  کو بحیرہ اسود میں گرا دیا۔

امریکی جنرل نے  بتایا ہے کہ امریکہ کے ملبے کو سمندر سے نکالنے کے حوالے سے ترکیہ اور خطے کے دیگر اتحادیوں کے ساتھ فی الحال رابطہ نہیں قائم نہیں کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں