امریکہ کا مسافر بردار طیارہ پرندوں سے ٹکرا گیا

امریکی فضائی کمپنی ساوتھ ویسٹ ایئر لائنز کا مسافر بردار طیارہ کیوبا سے پرواز سے مختصر مدت کے بعد پرندوں سے جا ٹکرایا

1955409
امریکہ کا مسافر بردار طیارہ پرندوں سے ٹکرا گیا

امریکی فضائی کمپنی ساوتھ ویسٹ ایئر لائنز کا بوئنگ 737 مسافر بردار طیارہ کیوبا سےفلوریڈا کے لئے پرواز سے مختصر مدت کے بعد پرندوں کے گروہ سے جا ٹکرایا۔

طیارے کی موٹر میں خرابی پیدا ہونے کے باعث کیبن دھوئیں سے بھر گیا اور مسافروں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

طیارے نے فوری طور پر کیوبا کے دارالحکومت ہوانا واپس لوٹ کر ہنگامی لینڈنگ کی۔ فضائی کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق 147 مسافر اور 6 افراد کے عملے پر مشتمل طیارہ محفوظ شکل میں ایئر پورٹ پر اترا اور  مسافروں کو سلائیڈ کی مدد سے طیارے سے اتارا کر دوسرے طیارے میں سوار کر دیا گیا ہے۔واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔

کیوبا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



متعللقہ خبریں