جرمن چانسلر کا دورہ امریکہ، دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تائید

واشنگٹن کا سرکاری دورہ کرنے والے جرمن چانسلر نے  بائیڈن کے ہمراہ  روس۔ یوکرین  جنگ  اور عالمی معاملات پر غور کیا

1954712
جرمن چانسلر  کا دورہ امریکہ، دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تائید

  امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس۔ یوکرین جنگ کے دائرہ کار میں یوکرین کی امداد و تعاون پر  غور کیا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری  کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ  واشنگٹن کا سرکاری دورہ کرنے والے جرمن چانسلر نے  بائیڈن کے ہمراہ  روس۔ یوکرین  جنگ  اور عالمی معاملات پر غور کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جرمنی کے درمیان مضبوط تعلقات کی تصدیق کے لیے یکجا ہونے  والے رہنماؤں نے یوکرین پر روس کے حملے کی برسی کے موقع پر یوکرین کو سلامتی، انسانی، اقتصادی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران یوکرینی عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت بھی ایجنڈے میں شامل ہونے کا ذکر کرنے والے بیان میں کہا گیا ہے، "کہ رہنماؤں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا  ہے کہ جب تک ضرورت پڑے روس کو اس کی جارحیت کا بدلہ چکانا پڑے گا۔"

اعلامیہ کے مطابق بائیڈن اور شولز نے دیگر عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں