نیو اسٹارٹ معاہدے کی منسوخی،روسی صدر نے دستاویز پر دستخط کر دیئے
سابقہ سویت یونین نے امریکہ کے ساتھ پہلا معاہدہ سال 1991 میں اور روس کے ساتھ 1993 میں کیا تھا جس کے بعد نیو اسٹارٹ معاہدہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اس سلسلے کی آخری کڑی تھِی
روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکہ کے ساتھ تخفیف جوہری اسلحہ کے معاہدے اسٹارٹ کو ملتوی کرنے سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دیئے۔
روسی مقننہ نظام کے تحت پوٹین کے دستخط شدہ دستاویز کے نتیجے میں روس اورامریکہ کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ فسخ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب روسی صدر اس معاہدے کی ممکنہ از سر نو توثیق کے لیے بااختیار ہونگے۔
یاد رہے کہ روسی پارلیمان کے ایوان زیریں دوما نے نے اس حوالے سے فیصلہ بائیس فروری کو ہی کر لیا تھا۔
سابقہ سویت یونین نے امریکہ کے ساتھ پہلا معاہدہ سال 1991 میں اور روس کے ساتھ 1993 میں کیا تھا جس کے بعد نیو اسٹارٹ معاہدہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اس سلسلے کی آخری کڑی تھِی ۔
اس معاہدے کے تحت طویل الفاصلہ جوہری اسلحہ اور میزائلوں میں کمی لانا شامل تھا جس کی دس سالہ میعاد 5 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد صدر پوتین نے اس کی پانچ سالہ توثیق کےلیے 29 جنوری 2021 کو دستخط کر دیئے تھے۔