سینیگال:تبلیغی جماعت میں جانے والے گروہ پر حملہ،15افراد ہلاک

سینیگال کے علاقے کوالاک میں شیخ ابراہیم نیاس کی تبلیغی جماعت کی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والےنائیجیرئن گروپ پر برکینا فاسو میں حملہ کیا گیا  جس میں پندرہ افراد مارے گئے

1943287
سینیگال:تبلیغی جماعت میں جانے والے گروہ پر حملہ،15افراد ہلاک

 سینیگال میں ایک تبلیغی جماعت کی تقریب میں جانے والے نائیجیرئن باشندوں کا ایک پندرہ رکنی گروہ برکینا فاسو میں مارا گیا۔

 مقامی پریس کےمطابق، سینیگال کے علاقے کوالاک میں شیخ ابراہیم نیاس کی تبلیغی جماعت کی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والےنائیجیرئن گروپ پر برکینا فاسو میں حملہ کیا گیا  جس میں پندرہ افراد مارے گئے۔

اس واقعے کو نائیجیرئن صدر محمد بخاری نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائیجیریا اور برکینا فاسو کی حکومتیں رابطے کی حالت میں ہیں اور اس واقعے میں ہلاک  شدگان کی میتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ  ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ  دہشتگرد گروپس سال 2015 سے علاقے میں سرگرم ہیں اور حملے کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں