جنم دن پارٹی وبالِ جان بن گئی

دو مسلح افراد نے جنم دن کی پارٹی میں  شامل مہمانوں پر فائر کھول دیا

1939315
جنم دن پارٹی وبالِ جان بن گئی

 

جنوبی افریقہ کے مشرقی  صوبے  کیپ ٹاون میں   جنم دن کی پارٹی  پر مسلح حملے میں  8 افراد  ہلاک ہو گئے۔

پولیس  نے اطلاع دی ہے کہ کل ہونے والے مسلح حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق مقامی  وقت کے مطابق   شام سوا پانچ اور ساڑھے پانچ کے درمیانی  عرصے میں کوازا کیلے  کے ایک مکان پر   اسلحہ سے حملہ کیا گیا ۔

دو مسلح افراد نے جنم دن کی پارٹی میں  شامل مہمانوں پر فائر کھول دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حملہ آور پکڑے نہیں گئے اور اس واقع کے اسباب جاننے  پر تحقیقات  کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں