اسرائیلی پائلٹوں کو F-35 جنگی طیارے استعمال کرنے سے روک دیا گیا

امریکہ  کا یہ اقدام امریکی مفادات کے تحفظ اور انفارمیشن سیکیورٹی کو دی جانے والی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا

1930547
اسرائیلی پائلٹوں کو F-35 جنگی طیارے استعمال کرنے سے روک دیا گیا

دعویٰ کیا گیا  ہے کہ متحدہ امریکہ نے غیر ملکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی پائلٹوں کو F-35 جنگی طیارے استعمال کرنے سے منع کیا  ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع اور انٹیلی جنس حکام نے غیر ملکی شہریت کے حامل اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹوں پر معلومات کی حفاظت اور تکنیکی لیکس کے خوف سے ایف 35 جیٹ طیارے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی  ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ  کا یہ اقدام امریکی مفادات کے تحفظ اور انفارمیشن سیکیورٹی کو دی جانے والی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں