روس، جنگی متاثرین کے کنبوں کی مالی امداد کرے گا: صدر پوتن نے منظوری دے دی

یوکرین میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل مالی امداد دی جائے گی، صدر ولادی میر پوتن نے فیصلے پر دستخط کر دئیے

1927553
روس، جنگی متاثرین کے کنبوں کی مالی امداد کرے گا: صدر پوتن نے منظوری دے دی

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، یوکرین میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل مالی امداد  سے متعلقہ، فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

روس  سرکاری آئینی معلومات کی انٹر نیٹ سائٹ نے، روسی فوجیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے کنبوں کے لئے اضافی سماجی ضمانتوں پر مبنی اور صدر پوتن  کے منظور کردہ ، مذکورہ فیصلے کو شائع کر دیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے یوکرین  میں "اسپیشل فوجی آپریشن" کے دوران ہلاک ہونے والوں، وزارت داخلہ اور روس قومی محافظوں کے کنبوں کو 5 ملین روبل تقریباً 71 ہزار 500 ڈالر پر مشتمل امدادی رقم ادا   کی جائے گی۔ یہ امداد ایک دفعہ سے مخصوص ہو گی۔

علاوہ ازیں مذکورہ "اسپیشل فوجی آپریشن" میں شامل فوجیوں کے زخمی ہونے، ذہنی دہچکہ  اور نفسیاتی صدمہ جیسی کیفیت سے گزرنے کی صورت میں 3 ملین روبل تقریباً 42 ہزار 900 ڈالر ادا کئے جائیں گے۔

فیصلہ صدر ولادی میر پوتن کے دستخط کے ساتھ نافذالعمل ہو گیا ہے  اور 24 فروری یعنی جنگ کے آغاز سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے کنبوں اور زخمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں