کونگو میں شدید بارشیں اور سیلاب 100 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک کونگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے

1918670
کونگو میں شدید بارشیں اور سیلاب 100 سے زائد افراد ہلاک

افریقی ملک کونگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بارش اورسیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق،  مختلف حادثات میں اموات کی تعداد  ایک سو بیس ہو گئی۔

مقامی میڈیا  کے مطابق کنشاسا اور مرکزی بندرگاہ کو جوڑنے والا ہائی وے بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے جسے 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کنشاسا میں کئی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

وزیر اعظم ژاں میشیل ساما لوکونڈے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں   امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ بدترین تباہ کاری پر کونگو کی حکومت نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہےجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا  خدشہ بھی ہے۔



متعللقہ خبریں