ایتھوپیا میں باغیوں اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ

TPLF کے 17 نومبر کے لیے  تخفیف اسلحہ کے منصوبے کو  آج تک ملتوی کر دیا گیاتھا

1914237
ایتھوپیا میں باغیوں اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ

ایتھوپیا میں مرکزی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے ٹائیگرے پیپل لبریشن فرنٹ  نےمعاہدے کے نتیجے میں اپنے بھاری ہتھیاروں کو چھوڑتے ہوئے  پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔

ملکی پریس میں چھپنے والی خبروں کے مطابق TPLF نے اعلان کیا کہ وہ کینیا میں ہونے والے امن مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کے نتیجے میں کچھ علاقوں سے دستبردار ہو گئی ہے۔

جن علاقوں سے باغی دستبردار ہوئے ہیں ان میں میکنیٹال، زلمبیسا، نیبیلٹ، چیرچر، کوکوفتو، ہگمبرڈا، بیری ٹیکلے اور ابرجیل شامل ہیں۔

TPLF کے 17 نومبر کے لیے  تخفیف اسلحہ کے منصوبے کو  آج تک ملتوی کر دیا گیاتھا۔

ایتھوپیا میں ادیس ابابا حکومت اور باغی ٹی پی ایل ایف کے درمیان مذاکرات کے بعد کل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے گئےتھے۔



متعللقہ خبریں