ملائیشیا میں انتخابات،انور ابراہیم کی برتری،مہاتیر محمد ہار گئے

ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے بعد مخالف رہنما انور ابراہیم کا اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے ہے

1908347
ملائیشیا میں انتخابات،انور ابراہیم کی برتری،مہاتیر محمد ہار گئے

ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں 177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی کے بعد مخالف رہنما انور ابراہیم کا اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے، وہ اپنے حلقے سے محی الدین اتحاد کے مقابلے میں اپنی نشست بھی ہار گئے۔

ملائیشین انتخابی کمیشن کے مطابق پارلیمان کی 222 میں سے 177 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔

حزب اختلاف رہنما انور ابراہیم کے اتحاد کی 61 نشستوں کےساتھ برتری ہے، سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمان کی 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے، وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمراں اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں