امریکہ، ٹیکساس میں ایئر شو کرنے والے دو طیارے ٹکرانے سے 6 افراد لقمہ اجل

حکام متوفیوں کی تفتیش اور شناخت پر کام جاری رکھیں گے

1905992
امریکہ، ٹیکساس میں ایئر شو کرنے والے  دو طیارے ٹکرانے سے 6 افراد لقمہ اجل

امریکی  ریاست ٹیکساس میں فضا میں ٹکرانے والے بوئنگ B-17 اور Bell P-63 قسم کے شو طیاروں پر سوار  چھ افراد  ہلاک ہو گئے۔

ڈیلاس ڈسٹرکٹ جج کلے جینکنز نے  سماجی رابطوں کے پیج پر  اعلان کیا  ہے کہ گزشتہ روز ڈیلاس ایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر منعقدہ ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرانے والے دو طیاروں میں سوار چھ افراد جان  بحق ہو گئے۔

جینکنز  بتایا کہ کہ حکام متوفیوں کی تفتیش اور شناخت پر کام جاری رکھیں گے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی جانب سے دیے گئے بیان میں یہ ریکارڈ کیا گیا کہ ڈیلاس شہر سے تقریباً 16 کلومیٹر دور ایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر ایئر شو کے دوران دو طیارے فضا میں  آپس میں ٹکرا گئے۔



متعللقہ خبریں