نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے382 افراد ہلاک

نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں خاص طور پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے

1903499
نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے382 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ہیضے کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 382 ہو گئی ہے۔

نائجیرین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں خاص طور پر شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنوری سے اب تک 11 ہزار 820 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 382 ہوگئی ہے۔



متعللقہ خبریں