یوکرین: روسی فورسز کا حملہ، کیف کی گلیاں تاریکی میں ڈوب گئیں

روسی فورسز کی طرف سے برقی انفراسٹرکچر پر حملوں کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیاں نیم تاریکی میں ڈوب گئیں

1893351
یوکرین: روسی فورسز کا حملہ، کیف کی گلیاں تاریکی میں ڈوب گئیں

روسی فورسز کی طرف سے برقی انفراسٹرکچر پر حملوں کی وجہ سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کی گلیاں نیم تاریکی میں ڈوب گئی ہیں۔

کیف علاقائی عسکری ادارے کے سربراہ اولیکسی کولیبا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فورسز نے کل صبح کے وقت کیف میں ایک انرجی انفراسٹرکچر کو ہدف بنا یا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کولیبا نے انرجی انفراسٹرکچر کے شدید متاثر ہونے کا ذکر کیا اور کیف کے شہریوں سے بجلی کی بچت کی اپیل کی ہے۔

اپیل کے بعد شام کے وقت کیف کی گلیاں نیم تاریکی میں ڈوب گئیں۔ اسٹریٹ لائٹوں کی اکثریت گُل رہی اور جلنے والی روشنیاں بھی کم وولٹیج پر روشن کی گئیں۔

اپیل کے جواب میں بند دکانوں کی شوکیس بتیاں بھی بجھا دی گئیں۔

واضح رہے کہ روسی فورسز نے جمعہ کے روز کیف میں بعض الیکٹرک سپلائی مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔



متعللقہ خبریں