امریکہ نے ترکی پر عائد ایف۔16 پابندی قانونی بِل سے خارج کر دی

امریکہ نے ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت پر پابندیوں سے متعلقہ شقوں کو 2023 قومی دفاعی اتھارٹی قانونی بِل  کے سینٹ ورژن سے خارج کر دیا

1891658
امریکہ نے ترکی پر عائد ایف۔16 پابندی قانونی بِل سے خارج کر دی

امریکہ نے ترکی کے ہاتھ ایف۔16 کی فروخت پر پابندیوں سے متعلقہ شقوں کو 2023 قومی دفاعی اتھارٹی قانونی بِل  کے سینٹ ورژن سے خارج کر دیا ہے۔

سال 2023 کے دفاعی بجٹ پر مبنی NDAA بِل کو حتمی شکل دینے کے لئے امریکی سینٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔

کانگریس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق نیو جرسی کے ڈیموکریٹ سنیٹر 'میننڈیز' اور میری لینڈ کے سنیٹر 'وان ہولن' کے پیش کردہ ،اور ترکی کی امریکہ سے ایف۔16 کی خرید کو شرائط کا پابند کرنے سے متعلقہ، ضمنی شقوں کو بھی بِل سے خارج کر دیا گیا ہے۔

سینٹ کی طرف سے NDAAکی تکمیل کے بعد بِل کو اسمبلی ورژن کے ساتھ مِلا کر ایک مشترکہ متن کی شکل دی جائے گی  اور بعد ازاں منظوری کے لئے صدر جو بائڈن کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکی کی ایف۔16 طیاروں کی خرید کو شرائط کا پابند کرنے پر مبنی شق NDAA بِل کے اسمبلی ورژن میں بھی شامل کی گئی تھی لیکن سینٹ اور اسمبلی کے مشترکہ ورژن میں اس شق کا اخراج متوقع ہے۔

تبصرہ نگاروں کے مطابق امریکی سینٹ  کی یہ تبدیلی ترکیہ کی طرف سے، واشنگٹن میں جاری، سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔



متعللقہ خبریں