قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار پر امریکہ کا شکریہ

جنگ کرنے  کے لیے یوکرین جانا درست نہیں ہے اور ان لوگوں کو سنگین  خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

1883967
قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار  پر امریکہ کا شکریہ

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے روس اور یوکرین کے درمیان 200 سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں ترکیہ کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

جین پیئر نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ، یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کی کہ اس تبادلے سے دو امریکی شہریوں کو بھی آزادی نصیب ہوئی ہے۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ رہائی پانے والے امریکیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کے منتظر ہیں، جین پیئر نے کہا، "ہم روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کرنے پر سعودی عرب اور ترک حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

امریکی محکمہ خارجہ کےیوکرین کا سفر نہ کرنے کے انتباہ  کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے جین پیئر نے کہا، "جنگ کرنے  کے لیے یوکرین جانا درست نہیں ہے اور ان لوگوں کو سنگین  خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور  امریکہ آپ کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔"



متعللقہ خبریں