روس پرجوہری حملوں کی دھمکیوں سے باز رکھنے کے لیے دباو ڈالا جائے، امریکہ

کونسل کے ہر رکن کو  ان لا پرواہ دھمکیوں کا فی الفور سد باب کرنے   کی خاطر دو ٹوک پیغام   دینا چاہیے۔ "

1883741
روس پرجوہری حملوں کی دھمکیوں سے باز رکھنے کے لیے دباو ڈالا جائے، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا ہے  کہ وہ روس کو "واضح پیغام بھیجیں" کہ وہ یوکرین کی جنگ میں جوہری  حملوں کی دھمکیوں سے باز آ جائے۔

انٹونی بلنکن نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  وزرا خارجہ کی شراکت سے منعقدہ "یوکیرین میں امن وسلامتی  کا تحفظ "  کے زیر  عوان   ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکیرین میں  24 فروری  سے ابتک جاری  جنگ نہ صرف ملک میں اور یوکیرینی عوام میں وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں کا موجب بنی  ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ  سلامتی کونسل کی  استعداد کے فقدان، موسمی  تبدیلیوں  اور وسیع پیمانے کی مفلسی  سمیت  دیگر عالمی  بحرانوں  کے جنم لینے کا بھی موجب بنی ہے۔ انہوں نے کونسل کے ارکان سے   جوہری  دھمکیوں  کے معاملے میں  دباو میں اضافے  کی  درخواست کی ہے۔

بلنکن نے مزید کہا کہ"کونسل کے ہر رکن کو  ان لا پرواہ دھمکیوں کا فی الفور سد باب کرنے   کی خاطر دو ٹوک پیغام   دینا چاہیے۔ "

 



متعللقہ خبریں