موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات براعظم افریقہ پر

افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے چیف اکنامسٹ کیون اراما نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ براعظم دنیا کے کاربن کے اخراج کا صرف 3 فیصد پیدا کرتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اسے خشک سالی اور سیلاب جیسی آفات  کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

1879556
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات  براعظم افریقہ پر

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے افریقی براعظم ہر سال اپنی مجموعی  مقامی پیداوار (جی ڈی پی) کا 5 سے 15 فیصد  سے محروم ہو رہا ہے۔

افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے چیف اکنامسٹ کیون اراما نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ براعظم دنیا کے کاربن کے اخراج کا صرف 3 فیصد پیدا کرتا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں اسے خشک سالی اور سیلاب جیسی آفات  کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ افریقی ممالک نے 2016 اور 2019 کے درمیان تقریباً 18.3 بلین ڈالر کی کلائمیٹ فنانس حاصل کی، اوراما نے کہا کہ اس کے باوجود 2020 اور 2030 کے درمیان درکار رقم 1.3 ٹریلین ڈالر ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  امیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک اور افریقی معیشتوں کو 100 بلین ڈالر دینے کے اپنے وعدے کو پورا  کرنے کی ضرورت ہے۔

کیون ارامانے  کہا کہ  موسمیاتی بحران کی وجہ سے ہر سال افریقہ اپنی جی ڈی پی کا 5 سے 15 فیصد محروم ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں