آسٹریلیا نے مونکی پاکس ویکسین کی 4 لاکھ 50 ہزار خوراکیں خرید لیں

مونکی پاکس ویکسین کی 22 ہزار خوراکوں کی پہلی کھیپ چند دن میں آسٹریلیا پہنچ جائے گی باقی خوراکیں بھی 2023 تک پہنچ جائیں گی

1863763
آسٹریلیا نے مونکی پاکس ویکسین کی 4 لاکھ 50 ہزار خوراکیں خرید لیں

آسٹریلیا نے ملک میں مونکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے ویکسین کی 4 لاکھ 50 ہزار خوراکیں خرید لی ہیں۔

مونکی پاکس ویکسین کی 22 ہزار خوراکوں کی پہلی کھیپ چند دن میں آسٹریلیا پہنچ جائے گی باقی خوراکیں بھی 2023 تک پہنچ جائیں گی۔

ملک میں اس وقت تک مونکی پاکس کے 53 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 23 جولائی کو، یورپ سمیت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے، مونکی پاکس وائرس  کو عالمی عوامی صحت کے لئے ہنگامی حالت اعلان کر دیا تھا۔

ادارے نے 27 جولائی کو جاری کردہ بیان میں 78 ممالک میں 18 ہزار سے زائد کیسوں کی تصدیق کی تھی۔



متعللقہ خبریں