سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

رسم کے بعد   میت لیجانے والی گاڑی کو وزیر اعظم ہاوس، پارلیمنٹ اور آبے کی سیاسی جماعت لیبرل  ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کے سامنے سے  گزارا گیا

1854665
سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
sinzo abe cenaze toreni1.jpg
sinzo abe cenaze toreni.jpg
sinzo abe cenaze toreni2.jpg

8  جولائی کو  ایک مسلح حملے میں  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے سابق وزیر اعظم آبے شنزو کے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں لیے  آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ٹوکیو کے وسط میں زوجو-جی بدھ مت مندر میں منعقد ہ  رسم جنازہ میں  مرحوم کے خاندان کے افراد کے علاوہ، وزیر اعظم فومیو کشیدا اور  ممبران اسمبلی نے شرکت کی،  یہ رسم پریس کی عدم موجودگی میں ادا کی گئی۔

رسم کے بعد   میت لیجانے والی گاڑی کو وزیر اعظم ہاوس، پارلیمنٹ اور آبے کی سیاسی جماعت لیبرل  ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کے سامنے سے  گزارا گیا۔

ان تمام گزر گاہوں پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے،  تو ہزاروں لوگ سڑک کے کنارے جمع تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں پھول لے کر آبے کو ان کے آخری سفر پر  روانہ کیا۔

سابق جاپانی وزیر اعظم آبے کو 8 جولائی کو ملک کے نارا شہر میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کی حمایت میں  ایک جلسے سے خطاب  کرتے  وقت  سینے میں گولی لگی تھی۔



متعللقہ خبریں