تنزانیہ میں بس ۔ ٹرک تصادم میں 19 مسافر لقمہ اجل

ایرنگا-مبیا ہائی وے پر، دارالسلام سے مبیا جانے والی ایک مسافر بس نے خرابی پیدا ہونے والے  ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی

1841482
تنزانیہ میں بس ۔ ٹرک تصادم میں 19 مسافر لقمہ اجل

تنزانیہ میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایرنگا-مبیا ہائی وے پر، دارالسلام سے مبیا جانے والی ایک مسافر بس نے خرابی پیدا ہونے والے  ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

جب امدادی کاروائیاں  جاری تھیں تو  ایک اور ٹرک زخمیوں اور امداد فراہم  کرنے والوں سے جا  ٹکرا۔

ایرنگا علاقے کے پولیس چیف ایلن بوکمبی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کا علاج ایرنگا کے علاقائی ہسپتال میں جاری ہے تو  تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن نے اس حادثے میں اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔



متعللقہ خبریں