میانمار میں روہنگیا مسلم نسل کشی کی گئی ہے: امریکہ

امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے مظالم کو باضابطہ طور پر نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آج ایک اہم اعلان ہونے کی توقع ہے

1799035
میانمار میں روہنگیا مسلم نسل کشی کی گئی ہے: امریکہ

امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے مظالم کو باضابطہ طور پر نسل کشی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

توقع ہے کہ اس فیصلے سے میانمار کے فوجی حکمرانوں پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہو گا۔

ایک امریکی اہلکار نے گزشتہ روز بتایا کہ واشنگٹن نے میانمار میں فوج کی جانب سے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف مدت سے جاری تشدد اور مظالم کو نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج  واشنگٹن کے ہولوکاسٹ میوزیم میں اپنے ایک خطاب میں بائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کرین گے۔

اس عجائب خانے میں "برما کا نسل کشی کا راستہ" کے زیر عنوان ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں