یوکرین کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے: صدر پوتن

پوتن  نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے صدارتی محل کریملن میں ملاقات کے بعد پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ  "میں یقینی طور پر آپ کو یوکرین کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کرتا رہوں گا

1793995
یوکرین کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے: صدر پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

پوتن  نے بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے صدارتی محل کریملن میں ملاقات کے بعد پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ  "میں یقینی طور پر آپ کو یوکرین کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کرتا رہوں گا اور  روزانہ ہونے والے مذاکرات کس  میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے مطابق  مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں ہیں ۔ اس بارے میں بعد میں تفصیل سے  آگاہ کروں گا۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  جب سے حملہ کیا ہے  اس کے بعد سے اب تک دونوں اطراف کے وفود تین بار مذاکرات کی میز پر بیٹھ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں