روس:دن میں 2 دفعہ پوتن۔ ماکرون ملاقات، بائیڈن سے ملاقات متوقع

صدر ولادی میر پوتن یوکرائن بحران کے موضوع پر کسی بھی وقت امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں: دمتری پیسکوف

1782169
روس:دن میں 2 دفعہ پوتن۔ ماکرون ملاقات، بائیڈن سے ملاقات متوقع

روس صدارتی دفتر کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے دن میں 2 دفعہ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ملاقات کی۔

پیسکوف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل کی ٹیلی فونک ملاقات کے بعد مقامی وقت کے مطابق 1 بجے ماکرون کی خواہش پر دوسری ٹیلی فونک ملاقات کی گئی۔ ملاقاتوں میں دونوں صدور نے یوکرائن کے اطراف کی صورتحال پر مذاکرات جاری رکھے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن یوکرائن بحران کے موضوع پر کسی بھی وقت امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں لیکن اس کا کوئی حتمی پروگرام موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرائن کے موضوع پر تناو میں اضافہ ہو گیا ہے لیکن سفارتی ملاقاتیں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں