امریکہ، یوکیرین پر روس کے قبضے کا وقت قریب آتا جا رہا ہے

ممکنہ طور پر میزائل اور بم حملوں سے فوجی حملہ شروع کیاجائیگا

1778032
امریکہ، یوکیرین پر روس کے قبضے کا وقت قریب آتا جا رہا ہے

امریکی صدر جو بائڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان  نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  روس کسی بھی وقت  یوکیرین پر قبضہ کر سکتا ہے۔

امریکی سی این این چینل سے بات کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اس ہفتے یوکرین پر روس کی طرف سے "کسی بھی لمحے" حملہ کیا جا سکتا ہے، ممکنہ طور پر میزائل اور بم حملوں سے فوجی حملہ شروع کیاجائیگا، لیکن وہ پھر بھی امید رکھتے ہیں کہ سفارت کاری غالب آ سکتی ہے۔

سلیوان نے کہا کہ جس طریقے سے روسی افواج کی نئی حرکات و سکنات سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ یہ 20 فروری کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے اختتام سے قبل حملے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا  کہ ان کی انٹیلی جنس کے مطابق ایک فعال منصوبہ بندی کی جا رہی  ہے اور یہ محض امریکہ کی ہی خیال  اور یہ صرف امریکہ ہی  نہیں کہہ رہا۔ "ہم سفارت کاری پر کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اگر روس نے پیش قدمی کی تو ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ متحد اور پرعزم طریقے سے جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔"

سلیوان نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو روس ایک "بہانے" کے طور پر جھوٹے آپریشن کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں