امریکہ: صدر بائیڈن نے معافی مانگ لی

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے استعمال کردہ توہین آمیز الفاظ پر فوکس نیوز کے رپوٹر پیٹر ڈوسی سے معافی مانگ لی

1767930
امریکہ: صدر بائیڈن نے معافی مانگ لی

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے استعمال کردہ توہین آمیز الفاظ پر فوکس نیوز کے رپوٹر پیٹر ڈوسی سے معافی مانگ لی ہے۔

موضوع سے متعلقہ شخصیات کے امریکی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیانات کے مطابق صدر بائیڈن نے مذکورہ واقعے کے بعد فوکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور ان سے معافی مانگی ہے۔

تاہم ڈوسی نے فوکس نیوز میں سین ہینیٹی کے پروگرام میں شرکت کی اور کہا ہے کہ بائیڈن نے انہیں فون کیا اور کہا ہے کہ " میرے دوست یہ کوئی شخصی بات نہیں ہے"۔

ڈوسی نے کہا ہے کہ بائیڈن نے ہمارے باہمی ماحول کو نرم کر دیا ہے اور مجھے اس پر بہت خوشی ہے۔ ہماری ٹیلی فونک ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

ہینیٹی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا واقعی بائیڈن نے معافی مانگی ہے؟ ڈوسی نے کہا ہے کہ مجھے کسی کی معافی کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن، وائٹ ہاوس میں اقتصادی ٹیم سے متعلقہ اور "ناحق رقابت کے خلاف جدوجہد" نامی اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کرنے کے بعد، مائیکروفون بند کرنا بھول گئے تھے۔

بائیڈن نے، ان سے ملک میں افراط زر کے بارے میں سوال پوچھنے پر، فوکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی کے لئے " کیسا احمق انسان ہے" کے الفاظ استعمال کئے اور بعد میں گالی دی تھی اور یہ لمحات کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لئے تھے۔

اس واقعے پر عوام اور وائٹ ہاوس کے رپورٹروں نے سوشل سے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں