نیٹو نے 8 روسی سفارت کاروں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

نیٹو نے آٹھ روسی سفارت کاروں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے جو کہ نیٹو میں ماسکو کے نمائندہ مشن کا حصہ ہیں

1716062
نیٹو نے 8 روسی سفارت کاروں  کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا

 نیٹو نے آٹھ روسی سفارت کاروں کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔

 نیٹو عہدے دار کے مطابق،یہ اہلکار نیٹو میں ماسکو کے نمائندہ مشن کا حصہ ہیں۔

نیٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اہلکار روسی خفیہ سروس کے افسران ہیں۔

علاوہ ازیں نیٹو نے اپنے ہاں روسی نمائندوں کی مجموعی منظور شدہ تعداد آئندہ مزید کم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیٹو روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو  اور روس کے تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہیں جب دو ہزار اٹھارہ میں برطانیہ میں روس کے ایک سابق خفیہ ایجنٹ کو اعصابی زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں