بائیڈن کی یوکرینی ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ تعاون پر غور

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد کسی غیر ملکی رہنما سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تیس سالہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

1701236
بائیڈن کی یوکرینی ہم منصب سے ملاقات،مشترکہ تعاون پر غور

امریکی صدر جوبائیڈن آج اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلینسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد کسی غیر ملکی رہنما سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تیس سالہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔

خبر کے مطابق، یوکرین ایک طویل عرصے سے اس ملاقات کا خواہاں تھا جب کہ اس ملاقات کا ایک اور مقصد مشرقی یورپی ریاستوں کے لیے امریکی تعاون کا عزم بھی ہے۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ کو روس اور چین کے جارحانہ اقدامات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

یوکرینی صدر نے بھی اس بات کا اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت یورپ کے ساتھ جمہوری اقدار کے فروغ کے معاملے میں کام کرے گی  ۔

 

 



متعللقہ خبریں