ایتھیوہیا میں انتخابات،ابی احمد دوبارہ وزیراعظم منتخب

حزب اختلاف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد انتخابات قرار دے دیا ہے

1673397
ایتھیوہیا میں انتخابات،ابی احمد دوبارہ وزیراعظم منتخب

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انتخابی کمیشن نے بتایا ہے کہ 21 جون کو ہوئے انتخابات میں ان کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ حزب اختلاف نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا تھا تاہم ابی احمد نے اس انتخابی عمل کو ملک کے شفاف ترین اور آزاد انتخابات قرار دے دیا ہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے 10 علاقوں میں رائے دہی نہیں ہو سکی۔

حتمی نتائج کے مطابق ابی احمد کی نئی تشکیل کردہ خوشحالی پارٹی نے 436 نشستوں میں سے 410 پر کامیابی حاصل کی۔



متعللقہ خبریں