سابق صدر ٹرمپ کو کانگرس حملے کا مورد الزام ٹہرا دیا گیا

ٹرمپ  پر خونی کانگرس حملے میں ہجوم کو ’’بغاوت پر اُکسانے‘‘ اور بعد ازاں  پیش آنے والے پر تشدد واقعات کا’’براہِ راست ذمہ دار‘‘ ہونے کا الزام عائد

1576327
سابق صدر ٹرمپ کو کانگرس حملے کا مورد الزام ٹہرا دیا گیا

سابق امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 جنوری کے کانگرس پر حملے کا براہ ِ راست موردِ الزام ٹہرایا گیا ہے۔

فرد ِ جرم کا اعلان  آئندہ ہفتے سینٹ میں مواخذے  کی کاروائی سے پیشتر رائے  عامہ کے سامنے کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا میں  شائع ہونے والی فرد ِ جرم کے مطابق ٹرمپ  پر خونی کانگرس حملے میں ہجوم کو ’’بغاوت پر اُکسانے‘‘ اور بعد ازاں  پیش آنے والے پر تشدد واقعات کا’’براہِ راست ذمہ دار‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سینٹ میں مواخذے کی کاروائی میں ٹرمپ کے خلاف  ڈیموکریٹ ممبران ِ   کی جانب سے تیار کردہ فرد ِ جرم میں آئین کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں ٹرمپ کو قصور وار ٹہرانے اور عہدہ واپس چھیننے کی ضرورت کا دفاع کیا گیا ہے۔

فرد ِ جرم میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی کاروائیاں کے ناقابل قبول ہونے کو قطعی طریقے سے  آشکار کیا جانا چاہیے۔  اس کی کاروائیوں نے آئینی نظام اور ہماری بنیادی آزادی کو خطرات سے دو چار کیا ہے۔

توقع ہے کہ اس فرد جرم کے بر خلاف ٹرمپ کے وکلا ایک  دفاعی رپورٹ  تیار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے کے اوائل تک پیش کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں