عام وبا کے آئندہ کے 2 برسوں میں ممکنہ منفی اثرات پر عالمی رپورٹ جاری

رپورٹ میں  841 عالمی ماہرین اور سی ای اوز  سے 2021 سے متعلق خدشات کے ممکنات اوراثرات پر رائے دہی کو جگہ دی گئی ہے

1567290
عام وبا کے آئندہ کے 2 برسوں میں ممکنہ منفی اثرات پر عالمی رپورٹ جاری

دنیا بھر میں  آئندہ دو برسوں میں سب سے  زیادہ مؤثر ثابت ہونے والے عالمی خطرات، کورونا وائرس سے ہونے والی اموات اور اس وبا  کے اقتصادی اثرات پر مبنی ہو گا۔

عالمی اقتصادی فورم   کی مختصر اور طویل المدت رسک کا تعین کرنے کے  لیے مارش اینڈ میک لینن اور زیورخ انشورنس گروپ کے تعاون سے تیار کرہ   عالمی خطرات رپورٹ 2021 جاری کردی گئی  ہے۔

اس رپورٹ میں  841 عالمی ماہرین اور سی ای اوز  سے 2021 سے متعلق خدشات کے ممکنات اوراثرات پر رائے دہی کو جگہ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  کووڈ۔19 کے انسانی و اقتصادی  اثرات کافی شدید ہیں۔ یہ وبا غربت اور عدم مساوات میں گراوٹ  کے خاتمے کے لیے خطرہ تشکیل دے رہی ہے، سماجی ہم آہنگی اور عالمی تعاون کو مزید معدوم بنا رہی ہے۔

’’وبائی امراض‘‘ اور ’’گزر بسر کے بحران‘‘ سمیت ’’غیر متوقع طبعی واقعات‘‘، ’’سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی کمیابی‘‘، ’’ڈیجیٹل ماحول میں عدم مساوات‘‘، ’’معیشت میں طویل المدت جمود‘‘، ’’دہشت گرد حملے‘‘، ’’نوجوان نسل میں مایوسی کے احساسات‘‘، ’’سماجی ہم آہنگی میں زوال پذیری‘‘ اور ’’انسانوں سے ماحولیاتی  نقصان‘‘ آئندہ کے 2 برسوں میں پیش آ سکنے والے 10 نمایاں خطرات میں  شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں