نائیجر کے سابق صدر ماماڈو انتقال کر گئے،ملک میں قومی سوگ کا اعلان

بتایا گیا ہے کہ 82 سالہ ماماڈو کا انتقال دارالحکومت نیامے کے ایک زیر علاج اسپتال میں ہو جس پر ملک بھر میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

1533899
نائیجر کے سابق صدر ماماڈو انتقال کر گئے،ملک میں قومی سوگ کا اعلان

نائیجر کے سابق صدر تانجا ماماڈو انتقال کر گئے۔

 سرکاری بیان کے مطابق،82سالہ ماماڈو کا انتقال دارالحکومت نیامے کے ایک زیر علاج اسپتال میں ہوا۔

ان کے انتقال پر ملک بھر میں تین دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماماڈو پہلی بار سن 1999 میں صدر بنے تھے جن کا عہدہ صدارت سن 2010 تک جاری رہا تھا ۔

انہیں  ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے معزول کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں