عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو کورونا کا شبہ، قرنطینہ میں چلے گئے

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ  ایک  متاثرہ شخص سے مصافحہ کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے  مگر مجھ میں تا حال کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں

1520165
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو کورونا کا شبہ، قرنطینہ میں چلے گئے

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانو  گیبریسیوس نے کورونا سے متاثرہ ایک شخص سےرابطے میں شبے سے خود کوزیر قرنطینہ کرلیا۔

ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ  ایک  متاثرہ شخص سے مصافحہ کرنے کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے  مگر مجھ میں تا حال کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

ٹیڈروس ادھانو کا کہنا ہے کہ میں نے ایک شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا تاہم مجھ میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے تاہم میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات  کے مطابق قرنطینہ میں رہوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے سال کے آخر تک کورونا ویکسین بننے کی امید ظاہر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین بننے پر سال 2021 کے آخر تک ہمارا ادارہ  دو ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کرے گا۔



متعللقہ خبریں