30 لاکھ افراد کوبرطانوی شہریت دیں گے: بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کوبرطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے

1447151
30 لاکھ افراد کوبرطانوی شہریت دیں گے: بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کوبرطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔

ہانگ کانگ کے تیس لاکھ باشندوں کو برطانوی شہریت ملنے کا امکان ہے، ہانگ کانگ کے تیس لاکھ شہریوں کے پاس  سمندر پار برطانوی شہریت موجود  ہے۔

دوسری جانب چینی پولیس نے برطانوی جھنڈا اٹھانے والے ہانگ کانگ کے شہری کو گرفتار کیا۔

جھنڈا بردار شخص کی گرفتاری کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان دیا ہے کہ چین کا نیا قانون سینو-برطانیہ مطابقت سے متصادم ہے، چین کا سلامتی قانون  ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق کیلئے خطرہ ہے۔

بورس جانسن کا کہنا ہے کہ چین کے نئے قوانین اور ہانگ کانگ کے شہریوں کو برطانوی شہریت دینے کا راستہ نکالیں گے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کےشہریوں سے متعلق ذمہ داری پوری کریں گے، ہانگ کانگ کےشہریوں کو5سال کاویزا دیں گے۔

ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کےشہریوں کوبرطانیہ میں کام اورتعلیم کی اجازت ہوگی اور وہ  5سال بعدہانگ کانگ کے شہری مستقل شہریت لےسکیں گے۔



متعللقہ خبریں