امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی اعلیٰ عہدیدار برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ’ہم پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدام دیکھنے کے لیے پر امید ہیں

1277614
امریکا کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں جلد نرم کرنے کا مطالبہ

امریکا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، جس میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں پابندیاں جلد نرم کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک میں امریکی وزارت خارجہ کی معاون نائب سیکریٹری ایلس ویلز نے صحافیوں کو بتایا کہ صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی ہے۔

 

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی اعلیٰ عہدیدار برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ’ہم پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدام دیکھنے کے لیے پر امید ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو کشمیر کے رہائشیوں پر عائد پابندیوں اور سیاست دانوں اور اور تاجر رہنماؤں سمیت بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے حوالے سے سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم انتظار کریں گے کہ بھارتی حکومت مقامی رہنماؤں سے سیاسی روابط بحال کرے اور وعدے کے مطابق انتخابات جتنی جلد ممکن ہوسکے کروائے‘۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی کی کمی سے دنیا کو فائدہ ہوگا اور اسی لیے امریکی صدر نے اس صورت میں ثالثی کی پیش کش کی تھی کہ اگر دونوں ممالک راضی ہوئے‘۔



متعللقہ خبریں