امریکا کا میڈیم رینج کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے پیر کے روز کروز میزائل کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا نے روایتی ساخت کے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے 500 کلو میٹر تک پرواز کر کے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا

1255435
امریکا کا میڈیم رینج کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

امریکا نے روس کے ساتھ آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کے بعد میڈیم رینج کے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے پیر کے روز کروز میزائل کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا نے روایتی ساخت کے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے 500 کلو میٹر تک پرواز کر کے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پنٹاگون کے مطابق میڈیم رینج کروز میزائل کو موبائل لانچر سے ہدف کی طرف چھوڑا گیا۔
اس میزائل نے 500کلومیٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکا رواں ماہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نیو کلیئر فورسز معاہدے (آئی این ایف) سے دستبردار ہوا کیونکہ معاہدے کے تحت امریکا کے میزائل تجربے پر پابندی عائد ہوتی۔



متعللقہ خبریں